جماعت اسلامی کے زیر اہتمام القدس ریلی ،اسرائیل کیخلاف نعرے

بھیرہ(نامہ نگار)بیت المقدس پر اپنا غاصبانہ قبضہ برقرار رکھنے کے لیے اسرائیل مظلوم فلسطینی عوام پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اس کے ظلم و بربریت کی تازہ مثال ہے۔۔۔
مگر عالمی قوتیں اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں مظلوم فلسطینی عوام کو اس ظلم سے نجات دلانے کی بجائے خاموش تماشائی ہیں ان خیالات کا اظہار امامیہ اثناء عشریہ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام القدس ریلی سے چوک دروازہ چکوالا میں خطاب کرتے ہوئے مفتی شہر صاحبزادہ ابرار احمد بگوی مولانا اشرف علی نقوی ملک عبد المنعم اعوان مولانا قمر علی رانا محمد حنیف و دیگر نے کیا جامع مسجد بگویہ بھیرہ سے اسلاف بگویہ کے جانشین ولی عہد صاحبزادہ آصف ابرار بگوی کی قیادت میں نکالی گئی احتجاجی ریلی میں سابق سٹی ناظم حاجی شیخ شوکت علی صراف و دیگر نے شرکت کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ صیہونی قبضہ سے القدس کی ازادی صرف فلسطین کا نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کا مسئلہ ہے مسلم امہ کو متحد ہو کر اسرائیلی بربریت کے خلاف آواز بلند کرنا ہوگی انہوں نے کہا کہ القدس کی آزادی کے لئے اب تک لاکھوں فلسطینی جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں ۔مقررین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ فلسطین پر ہونے والے مظالم کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کرے اور یوم القدس کو سرکاری طور پر منا کر مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرے بلوچ یوتھ اور شیخ پور کہنہ سے بھی احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔