مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام یکجہتی فلسطین احتجاجی مظاہرہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ہاؤس عقب سول ہسپتال کے باہر پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع سرگودھا کے زیر اہتمام یکجہتی فلسطین احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔۔۔
جس کے اندر سینکڑوں کی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی جس کی صدارت مرکزی رہنما پاکستان مرکزی مسلم لیگ پروفیسر عبدالحنان حفظہ اﷲ اور پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع سرگودھا کے جنرل سیکرٹری رائے منیر احمد کھرل اور نے کی احتجاج سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر عبدالحنان اور رائے منیر احمد کھرل و دیگر کا کہنا تھا کہ ہم اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم اسرائیل کی طرف سے ہونے والی بربریت کی بالکل بھرپور مذمت کرتے ہیں پاکستان مرکزی مسلم لیگ پاکستان بھر میں مختلف مقامات پر ہر شہر کی بنیاد پر احتجاجی مظاہرے کر رہی ہے جس میں ہم اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا بھرپور ثبوت دے رہے ہیں اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے جس کو ہرگز تسلیم نہیں کریں گے ۔