ڈی سی میانوالی کا گورنمنٹ گرلز سکول اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج اور گورنمنٹ گرلز ہا ئی سکول سول اسٹیشن میں قائم امتحا نی مراکز کا دورہ کیا اور امتحا نی عمل کا جائزہ لیا۔۔۔
انھوں نے امتحانی سنٹر ز پر تعینات عملہ کو ہدایت کی کہ حکو متی ویژن کے مطابق امتحانات کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنا یا جا ئے اور امتحانی سنٹرز کی حدود میں کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو داخل نہ ہو نے دیا جا ئے ۔ ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کاد ورہ کیا ،ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال ایمر جنسی، مختلف وارڈز سمیت جملہ شعبہ کا تفصیلی معائنہ کیا۔صفائی ستھرائی کے نظام ادویات کی فراہمی اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی سرکاری ادویات اور طبی سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر نے فارمیسی سمیت ہسپتال کے دیگر ریکارڈ کی انسپکشن کی اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں آنیوالے مریضوں کو علاج معالجہ کی تما م بنیادی سہولیات فراہم کی جا ئیں۔