جیکب آباد:8سالہ بچے سے زیادتی کا نوٹس ، ملزم گرفتار

 جیکب آباد:8سالہ بچے سے زیادتی کا نوٹس ، ملزم گرفتار

لاڑکانہ (بیورو رپورٹ)جیکب آباد کے تھانہ اے سیکشن ٹھل کی حدود گاؤں محمد پنھل لاشاری میں 8 سالہ اسد ولد عبدالغنی لاشاری کے۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعے پر ڈی آئی جی لاڑکانہ نے نوٹس لے لیا۔ڈی آئی جی نے ایس ایس پی جیکب آباد کیپٹن (ر)صدام حسین سے رابطہ کرکے واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ایس ایس پی کی رپورٹ کے مطابق تھانہ اے سیکشن ٹھل کے ایس ایچ او نے بتایا کہ متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ مقدمہ دو نامزد اور ایک نامعلوم ملزم کے خلاف درج کیا گیا۔پولیس نے ایک نامزد ملزم صدورو ولد امیر بخش انڑ کو گرفتار کرلیا ، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں