مختلف علاقوں سے 3افراد کی لاشیں برآمد

مختلف علاقوں سے  3افراد کی لاشیں برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سعیدآباد، کھارادر اور کورنگی صنعتی ایریا کے علاقوں سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔تفصیلات کے مطابق سعید آباد کے علاقے بلدیہ سیکٹر 4بی علی چوک کے قریب 50سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کھارادر کے علاقے ٹاور بس اسٹاپ کے قریب 60سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جب کہ کورنگی صنعتی ایریاکے علاقے کورنگی کراسنگ پل کے نیچے سے 50سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ،تاہم پولیس نے تینوں لاشوں کو ایمبولنس کی مدد سے سرکاری اسپتال، بعدازاں سردخانے منتقل کردیا۔دوسری جانب پورٹ قاسم موڑ کے قریب نیشنل ہائی وے نزدپاکستان کانٹا کے قریب جھاڑیوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں