بجلی چوری میں ملوث 10 افراد گرفتار

الہ آباد (نمائندہ دنیا) لیسکو ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے بجلی چوری میں ملوث 10 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ایس ڈی او لیسکو چونیاں ایسٹ عبید الرحمٰن خان نے رینجرز، پولیس، ایلیٹ فورس اور لیسکو ٹیم کے ہمراہ منڈے کی،بھیمکے چاڑ کیے و دیگر دیہات میں بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف آپریشن کیا ،جس کے دوران واپڈا کے لاکھوں روپے بقایا جات کی مد میں 4 ٹرانسفارمرز اور ایل ٹی اتار لی گئیں۔