ووٹر ایجوکیشن آگاہی پروگرام کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ضلعی الیکشن کمشنر ملیر سکندر علی چنڑ کی سربراہی میں ایک اسکول میں ووٹر ایجوکیشن آگاہی پروگرام منعقد کیا گیا۔۔
اس پروگرام میں مونس عزیز، راحیلا سلطانہ اور دیگر افراد نے شرکت کی، طلبہ کو الیکشن کمیشن کی ذمہ داریوں، ووٹ کے اندراج کی اہمیت اور ووٹ کے درست استعمال کے بارے میں آگاہ کیا گیا، پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی الیکشن کمشنر ملیر نے کہا کہ اس مہم کا مقصد نوجوانوں میں جمہوری شعور اجاگر کرنا اور انہیں ذمہ دار شہری بننے کی ترغیب دینا تھا، انہوں نے کہا کہ ووٹر ایجوکیشن پروگرام ایک اہم اقدام ہے جو عوام کو انتخابی عمل کے بارے میں آگاہی فراہم کرتا ہے ، اس پروگرام کا مقصد لوگوں کو اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کی اہمیت سے آگاھ کرنا ہے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا صحیح فیصلہ کرسکیں اور جمہوری عمل میں بھرپور حصہ لے سکیں۔