پٹرول پمپ پر پانی کا کنکشن دینے کی تردید

پٹرول پمپ پر پانی کا  کنکشن دینے کی تردید

کراچی(اسٹاف رپورٹر)واٹر کارپوریشن حکام نے میڈیا پر پی ایس او پٹرول پمپ کارساز پر پانی کا کنکشن دینے والے معاملے پر تردید جاری کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس او پٹرول پمپ کارساز پر کوئی بھی غیر قانونی کنکشن نہیں دیا گیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اس حوالے سے سپرنٹنڈنٹگ انجینئر واٹر ٹرنک مین (ڈبلیو ٹی ایم) تنویر احمد شیخ کا کہنا تھا کہ کارساز روٹ پر ڈبلیو ٹی ایم کا کوئی بھی سسٹم موجود نہیں ہے جبکہ پی ایس او پٹرول پمپ کارساز پر ایک انچ کا کنکشن پہلے سے موجود ہے اور اس پٹرول پمپ پر نہ کار واش ہے اور نہ ہی سروس اسٹیشن ہے اور مذکورہ پٹرول پمپ کو ضروریات کے مطابق پہلے سے پانی فراہم کیا جارہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پٹرول پمپ مالکان نے واٹر ٹینک سے فوارے اور گرین بیلٹ پانی پہنچانے کے لیے کھدائی کی اور پائپ لگائے تھے جس سے واٹر کارپوریشن کا کوئی بھی تعلق نہیں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں