ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر7641چالان

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کراچی ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کو بہتر سے بہتر کرنے کے لیے گزشتہ ہفتے کے دوران ٹریفک روانی میں خلل ڈالنے والے۔۔
عناصر اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کو 7641 چالان جاری کیے ہیں۔عوام دوران سفر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کرنے سے گریز کریں۔پولیس ٹریفک ایسی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے ۔