ڈی پی او عاطف نذیر کی تھانہ صدر پنڈی بھٹیاںمیں کھلی کچہری

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عاطف نذیر نے تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جہاں دور دراز سے آئے سائلین نے اپنے مسائل پیش کئے۔
ڈی پی او نے عوامی شکایات کو بغور سننے کے بعد متعلقہ حکام کو فوری حل کے احکامات جاری کیے ۔ اس موقع پر انہوں نے واضح کیا کہ زیر التوا ریکوری کیسز کو فوری نمٹایا جائے گا اور انصاف کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ڈی پی او عاطف نذیر نے ایس ایچ او تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل میں تاخیر نہ کی جائے اور ہر شہری کو بروقت قانونی مدد فراہم کی جائے ۔