ڈپٹی کمشنر گجرات کا زیر تعمیر رضیہ خورشید ڈائیگناسٹک لیب کا دورہ

ڈپٹی کمشنر گجرات کا زیر تعمیر رضیہ  خورشید ڈائیگناسٹک لیب کا دورہ

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کا رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام زیر تعمیر رضیہ خورشید ڈائیگناسٹک لیب کا دورہ۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

فرسٹ فلور لینٹر مکمل ہونے کے تعمیراتی عمل کا جائزہ لیا ،صدررشیدہ شفیع فاؤنڈیشن امتیاز کوثر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہر ماہ ایک فلور کی تکمیل کا ہدف مقرر کر رکھا ہے دو ماہ میں بیسمنٹ اور فرسٹ فلور کی چھتیں مکمل ہو چکی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کی جانب سے لیب کے قیام کو عوام کے لیے اہم فلاحی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ شہریوں کو جدید اور معیاری تشخیصی سہولیات فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ اس موقع پر سابق صدر گجرات چیمبر وحید الدین ٹانڈہ، سیکرٹری جمخانہ کلب رخسار احمد میلو، باؤ محمد ناصر اور انجینئر قمر الزمان بھی موجودتھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں