ملک وقوم کی ترقی میں نسل نو کا کردار اہم:رب نواز

ملک وقوم کی ترقی میں نسل نو کا کردار اہم:رب نواز

وزیرآباد(نا مہ نگار)نوجوان مستقبل کے معمار ہیں، ملک وقوم کی ترقی میں نسل نو کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس لئے طلباء کو تعلیم کے حصول میں دلجمعی سے کام لینا ہوگا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 گورنمنٹ سکولز میں دی جانے والی تعلیم کسی بھی نجی معیاری درسگاہ سے کم نہیں اور یہاں کوالیفائیڈ پروفیسرز طلباء کی بہترین تعلیم وتربیت کیلئے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ان خیالات اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد محمد رب نواز چدھڑ نے گورنمنٹ پرائمری سکول اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ساروکی چیمہ کے وزٹ کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ قوم کے نونہالوں ذہن صاف پرچے کی طرح ہوتے ہیں جس پرجولکھ دیا جائے گا،محفوظ ہوجائے گا، ان بچوں کے ذہنوں پرہم نے اپنامستقبل تحریرکرنا ہے جسمیں ایک اچھے استادکے کردارکوبھلایا نہیں جاسکتا۔تعلیم اورٹیچرقوموں کوترقی کی پٹڑی پرگاڑی کورواں رکھنے میں بنیادی کردارکے حامل ہوتے ہیں،طالب علم اپنے استاد سے جوکچھ سیکھتا ہے اس کواپنی عملی زندگی میں ڈھالتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں