تحصیل ہسپتال نو شہرہ :ایم ایس ،متعدد ڈاکٹرز ،عملہ غیر حاضر

تحصیل ہسپتال نو شہرہ :ایم ایس ،متعدد ڈاکٹرز ،عملہ غیر حاضر

نو شہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر ، نمائندہ دنیا ) اسسٹنٹ کمشنر کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سمیت متعددڈاکٹرز اور عملہ غیر حاضر پایا گیا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کئی سیٹیں خالی،ٹی ایچ کیو کی ابتر حالت بارے رپورٹ ارسال کر دی گئی،اسسٹنٹ کمشنر جواد پیرزادہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں روزانہ2گھنٹے بیٹھیں گے ۔بتایاگیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر جواد پیرزادہ نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا تو ایم ایس ڈاکٹر رحمن،ڈاکٹر ثنا فاطمہ ریڈیالوجسٹ،ڈاکٹر آمنہ گائناکالوجسٹ،ڈاکٹر ثمرین گائناکالوجسٹ،ڈاکٹر طارق اور ڈاکٹر انوشہ ڈینٹل سرجنز کے علاوہ کلیریکل سٹاف اسد محمود،عاصم علی،انس رحمن،منان صادق اور مدثر شریف ڈیوٹی سے غیر حاضر تھے جبکہ آئی سرجن،فارماسسٹ،چائلڈ سپیشلسٹ اور ایچ آر کی سیٹیں خالی تھیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کی انکوائری کے دوران انکشاف ہوا کہ ایک میڈیکل آفیسر اور فارمسسٹ ڈیپوٹیشن پر ہونے کے باوجود ہسپتال سے تنخواہیں لے رہے تھے جبکہ عملہ کے لیے ہسپتال میں موومنٹ رجسٹر بھی موجودنہ تھا، ڈیوٹی روسٹر بھی واضح نہ تھا جبکہ اتفاقیہ رخصت کے رجسٹر میں بھی ریکارڈ واضح نہ تھا ،متعدد سپیشلسٹ ڈاکٹرز کے ریگولر ڈیوٹی پر نہ آنے کی بھی شکایات سامنے آئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کے عملہ کی غیر حاضری اور ابترصورتحال بارے رپورٹ ڈپٹی کمشنر اور سیکرٹری ہیلتھ کو ارسال کرتے ہوئے کارروائی کی سفارش کی جبکہ جواد پیرزادہ ہسپتال میں عملہ کی کارکردگی کاجائزہ لینے اور مریضوں کی شکایات کے ازالہ کے لیے روزانہ دو گھنٹے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں بیٹھا کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں