اپنی چھت اپنا گھر منصوبہ کی جلد تکمیل کا ہدف

اپنی چھت اپنا گھر منصوبہ کی جلد تکمیل کا ہدف

شجاع آباد،سکندرآباد(سٹی رپورٹر،نامہ نگار) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے تحصیل شجاعباد کا تفصیلی دورہ کیا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

انہوں نے ریلوے بازار کا دورہ کیا، تجاوزات کے خلاف آپریشن کا جائزہ لیا اور تاجروں سے ملاقات کی۔کمشنر عامر کریم خاں نے سپیشل ایجوکیشن کے سکول کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے خصوصی بچوں سے ملاقات کی اور دستیاب میں مسنگ فسلٹیز مکمل کرنے کے احکامات دیئے ۔کمشنر عامر کریم خاں نے اپنی چھت اپنا گھر کے تحت زیر تعمیر گھر کی سائٹ کا بھی دورہ کیا، مالک مکان سے ملاقات کی۔انہوں نے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر عوامی منصوبہ ہے جسکو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے ۔ کمشنر عامر کریم خاں نے لینڈ ریکارڈ سنٹر شجاع آباد کا بھی دورہ کیا شہریوں سے ملاقات کی اور ریکارڈ چیک کیا۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری کے ہمراہ تحصیل ہسپتال شجاع آباد کا دورہ کیا اور طبی سہولیات کی انسپکشن کی۔انہوں نے نے مریضوں سے ملاقات کی ادویات کا ریکارڈ چیک کیا اور کہا کہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بہترین طبی سہولیات فراہم کررہا ہے ۔ تحصیلوں میں طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔ ڈی سی محمد علی بخاری نے کہا کہ گائنی،ایمرجنسی،حفاظتی ٹیکہ جاتاور آؤٹ ڈور میں تمام علاج و معالجہ مکمل فری ہے ۔اسسٹنٹ کمشنرز کو طبی مراکز کی روزانہ انسپکشن کے احکامات دیئے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں