مائیکرو پلان کیمطابق انسداد پولیو ٹیموں کی ٹریننگ کی ہدایت

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس ۔۔
،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید نے تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ مائیکرو پلان کے مطابق انسداد پولیو ٹیموں کی ٹریننگ کی جائے پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام اقدامات بروقت مکمل کئے جائیں ۔ پانچ روز ہ انسداد پولیو مہم 21اپریل سے شروع ہو گی جس میں6لاکھ 41ہزار 220بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ۔