سکولوں کی رجسٹریشن نہ ہوئی ، سواکروڑ طلبہ کامستقبل داؤ پر
لاہور(عاطف پرویز سے )محکمہ سکول ایجوکیشن اور ایجوکیشن اتھارٹیز کی غفلت سے پنجاب بھر کے نجی سکولوں کے سوا کروڑ طلبہ کا مستقل داؤ پر لگ گیا،ایک لاکھ آٹھ ہزار سکولز 31 مارچ کے بعد رجسٹریشن سے محروم ہوجائیں گے ۔
4 ماہ سے کسی ایک سکول کو بھی رجسٹریشن جاری نہیں ہوسکی، پرائیویٹ سکول سربراہان رجسٹریشن اور تجدید کیلئے پریشانی سے دوچار ہیں پنجاب بھر کے پرائیویٹ سکولوں میں زیر تعلیم سوا کروڑ طلبا کا مستقل داؤ پر لگ گیا۔ایک لاکھ آٹھ ہزار سکولز 31 مارچ کے بعد رجسٹریشن سے محروم ہوجائیں گے ۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کا پورٹل بند پڑا ہے ۔پرائیوٹ سکول مالکان نے سیکرٹری ایجوکیشن سے رجسٹریشن اور تجدید فوری کھولنے کا مطالبہ کیا ہے ۔پرائیویٹ سکول مالکان کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن میں تجدید نہ ملنے کے باعث سکولوں کو بورڈ سے الحاق میں بھی مشکلات کا سامنا ہے ،سکول مالکان کا کہنا تھا کہ لائسنس میں تجدید نہ ملنے کے باعث بورڈ پرائیویٹ سکولوں سے الحاق نہیں کررہا۔پرائیوٹ سکول مالکان نے بتایا کہ الحاق نہ ملنے سے لاکھوں بچے بورڈ کی رجسٹریشن سے محروم رہ جائیں گے ۔دوسری جانب محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ بسوں کی خریداری کے حوالے سے پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کیلئے قواعدوضوابط میں ترمیم کی جارہی ہیں،قواعدوضوابط میں تبدیلی کے فوراً بعد رجسٹریشن پورٹل کھول دیا جائے گا ۔