یونیک گروپ کے زیر اہتمام انٹر سکولز قرات مقابلہ
لاہور (سٹاف رپورٹر) یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیر اہتمام ڈاکٹر نثار احمد رانا آڈیٹوریم میں سالانہ انٹر سکولز قرات مقابلے کاانعقاد کیا گیا۔
جس کی صدارت چیئرمین یونیک گروپ پروفیسر عبدالمنان خرم نے کی جبکہ سیرت سکالر ڈاکٹر طارق شریف زادہ مہمان خصوصی تھے ۔جو نیئرکیٹیگری میں پہلی پوزیشن سمن آباد کیمپس کی حریم زہرا، دوسری پوزیشن مناواں کیمپس کی دعا زاہد اور تیسری پوزیشن شادباغ کیمپس کی اریب نے حاصل کی۔ مڈل کیٹیگری میں رضوان گارڈن کیمپس کے خالد ولید، مہران بلاک کیمپس کے محمد عمر اور بحریہ ٹاؤن کیمپس کی عشاجنیدنے بالترتیب پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سینئر کیٹیگری میں غالب مارکیٹ کے حافظ اریان نے پہلی، جی ٹی آر کیمپس کی ہنزلا طارق نے دوسری اور تیسری پوزیشن 32B کے محمد ساریب نے حا صل کی۔