عید تعطیلات میں گیس کی فراہمی شیڈول جاری
کراچی (آن لائن)عید کی تعطیلات کے دوران کراچی والوں کیلئے گیس کی فراہمی کے حوالے سے سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے شیڈول جاری کر دیا ہے ۔
شیڈول کے مطابق چاند رات سمیت عید کے تینوں دن رات 12 بجے کے بعد گیس کی سپلائی معطل رہے گی۔