ملت ٹریکٹرز کی نئی پیشکش:ایم ایف 375 سپیشل ایڈیشن کی تقریب رونمائی
لاہور(سٹاف رپورٹر)ملت ٹریکٹرز نے زرعی شعبے میں ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ایم ایف 375 سپیشل ایڈیشن کی شاندار تقریب رونمائی ملتان کے ہوٹل میں کی۔
تقریب میں ملت ٹریکٹرز کے سینئر منیجر مارکیٹنگ سجاد حسین ، ریجنل منیجراویس الحسن ، کمرشل بینکوں کے علاقائی سربراہوں اور ڈیلرز نے شرکت کی۔ ایم ایف 375 سپیشل ایڈیشن کی نمایاں خصوصیات میں بہترین کارکردگی ، زیادہ طاقت، زبردست پرفارمنس، ایندھن کی بچت ، آسان دیکھ بھال اور مضبوط سروس ٹائر ز شامل ہیں۔