صاف پانی، ٹرٹیمنٹ پلانٹ کیلئے غیر ملکی فنڈ لینے کی منظوری

صاف پانی، ٹرٹیمنٹ پلانٹ کیلئے غیر ملکی فنڈ لینے کی منظوری

لاہور (شیخ زین العابدین) پنجاب حکومت نے گندے پانی کو صاف کرکے قابلِ استعمال بنانے کے لئے بڑا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں پہلا ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کے لئے غیر ملکی فنڈ لینے کی منظوری دے دی گئی ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

واسا نے اس منصوبے کے لئے بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے قرض لینے کا پلان تیار کر لیا ۔ذرائع کے مطابق شہر لاہور میں گندے پانی کو صاف کرکے قابلِ استعمال بنانے کے منصوبے پر پیشرفت ہو گئی، پنجاب کابینہ نے پہلے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کیلئے غیر ملکی فنڈ لینے کی منظوری دے دی ۔ واسا نے اس منصوبے کے لئے ڈینیڈاسسٹین ایبل انفراسٹرکچر فنانس سے آسان شرائط پر قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے ، جبکہ پنجاب حکومت اس منصوبے کی اراضی کے لئے فنڈز فراہم کرے گی۔کٹار بند میں بننے والے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پر 69 ملین یورو سے زائد لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ،منصوبے پر 91.61 فیصد ڈینیڈا اور 8.39 فیصد حکومت پنجاب فنڈز فراہم کرے گی۔واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ 4000 ایکڑ پر محیط ، 2 لاکھ 50 ہزار آبادی مستفید ہوگی۔ منصوبہ 3 سال میں مکمل ہوگا جبکہ ڈینیڈا بیرونی کنسلٹنٹ کے ذریعے اس کے نفاذ کی نگرانی بھی کرے گا۔ یہ منصوبہ لاہور میں پانی کے بحران کے حل میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ ٹریٹمنٹ پلانٹ سے نہ صرف آلودگی کم ہوگی بلکہ زیرِ زمین پانی کے ذخائر کو بھی ری چارج کرنے میں مدد ملے گی۔ منصوبہ کے تحت شہر میں پانی کی قلت پر قابو پانے اور آلودگی کم کرنے میں مدد ملے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں