چار انسپکٹرز کی ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی، بیج لگا دئیے گئے

مظفرگڑھ(سٹی رپوٹر)مظفرگڑھ سے تعلق رکھنے والے چار انسپکٹرز کی ڈی ایس پی کے عہد ے پر ترقی،باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔۔
تفصیل کے مطابق پنجاب پولیس میں بطور انسپکٹر خدمات سرانجام دینے والے مظفرگڑھ کے چار انسپکٹروں کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ،ترقی پانے والوں میں ذکی ریحان لنگڑیال،رانا محمد اقبال،اکبر محمود اور وسیم لغاری شامل ہیں ، آئی جی پنجاب نے مذکورہ افسروں کو پروموشن بیج لگائے اور حوصلہ افزائی کی ۔عوامی وسماجی حلقوں نے تمام افسروں کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔