بجلی چوری کا سلسلہ تھم نہ سکا،52صارف پکڑے گئے

ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئرگُل محمد زاہد کی ہدایت پرمیپکو ریجن میں رمضان المبارک کے۔۔
دوران بھی ڈسکوسپورٹ یونٹ میں شامل فورسز کے ہمراہ بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔ایک روز میں مزید 52افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔ 39بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایاگیا جبکہ 41 لاکھ 30 ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ ملتان سرکل میں 8بجلی چوروں کو 6 لاکھ 10ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا اور 8افراد کے خلاف مقدمات درج ہوئے ۔ ڈی جی خان سرکل میں 10بجلی چوروں کو3 لاکھ40ہزار روپے جرمانہ عائد اور10مقدمات درج، وہاڑی سرکل میں 2صارفین کو 2 لاکھ 60ہزارروپے جرمانہ عائداور2ایف آئی آرز درج، بہاولپور سرکل میں 6بجلی چوروں کو 3 لاکھ 60ہزارروپے جرمانہ عائد اور 5مقدمات درج، ساہیوال سرکل میں 8بجلی چوروں کو 4 لاکھ 20 ہزارروپے جرمانہ عائد اور 8مقدمات درج کیے گئے۔