زکریا یونیورسٹی انتظامیہ،ایمپلائز یونین میں مذاکرات کامیاب،واجبات ادائیگی کا فیصلہ

زکریا یونیورسٹی انتظامیہ،ایمپلائز یونین میں مذاکرات کامیاب،واجبات ادائیگی کا فیصلہ

ملتان (خصوصی رپورٹر )زکریا یونیورسٹی کی انتظامیہ اور ایمپلائز یونین کے درمیان مذاکرات کامیاب ،تمام واجبات اور۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 عید بونس دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ۔قائم مقام خزانہ دار کی تعیناتی کا مراسلہ بھی جاری تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے ایمپلائز کا چار روز سے جاری احتجاج رنگ لے آیا ۔جمعرات کی صبح یونیورسٹی انتظامیہ اور ایمپلائز یونینز کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب رہے جس کے نتیجے میں اصولی فیصلہ کیا گیا کہ ملازمین کو تمام واجبات اور عید بونس جمعے کی شام تک ان کے اکاؤنٹس میں منتقل کر دیئے جائیں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ زکریا یونیورسٹی کے سالانہ عید بونس اور واجبات کی وصولی کے لئے بدھ کو ہونے والے بڑے احتجاج کے بعد انتظامیہ بھی مذاکرات کی ٹیبل پر آگئی ۔مذاکرات میں تمام لیڈرز جن میں ایمپلائز یونین کے صدر غلام حرغوری سیکرٹری ندیم بوسن تھری ایم ایم کے صدر ملک صفدر حسین سیکرٹری رانا مدثر مشتاق جبکہ ایمپلائز گروپ کے شاہد ریاض موتھا اور قاسم سنجرانی اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایڈمن بلاک کے سامنے اکٹھے ہو گئے اور نعرے بازی شروع کر دی ان کا کہنا تھا کہ 10 بجے تک اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کئے تو تمام ٹرانسپورٹ بند کردی جائے گی اور ایڈمن بلاک کی تالہ بندی کے بعد وی سی آفس کا گھیرائوکیا جائے گا جس کے بعد ریذیڈنٹ آفیسر پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر اور چیف سکیورٹی آفیسر ڈاکٹر عثمان نے مذاکرات کئے جس کے نتیجے میں یہ طے پایا کہ ملازمین کے تمام مطالبات تسلیم کئے جاتے ہیں تاہم قائم مقام ٹریژر کی تعیناتی تک انتظار کیا جائے گا ملازمین کی بے یقینی کی کیفیت کو ختم کرنے کے لیے جمعہ کی صبح تک تمام واجبات ان کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کر دیئے جائیں گے جس کے بعد تمام ملازمین احتجاج موخر کر دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں