علی پور چٹھہ:ستھرا پنجاب کے ورکرز کی مرغا بنے تصاویر

علی پور چٹھہ:ستھرا پنجاب کے ورکرز کی مرغا بنے تصاویر

علی پور چٹھہ(تحصیل رپورٹر)ستھرا پنجاب کے سینٹری ورکرز کی مرغا بنے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں ، مقامی ایم پی اے نے جعلی نیوز قرار دے دیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تفصیلات کے مطابق علی پورچٹھہ کے نواحی گاؤں کوٹ ہرا میں ستھرا پنجاب پروگرام کے سینٹری ورکرز سلیم، شبیر ، ابوبکر کی کان پکڑ کر مرغا بنے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ورکرز تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کر رہے ہیں بعض کا کہنا ہے کہ کام نہ کرنے پر سزا کے طور پر شاید ایسا کیا گیا ہے ۔بعدازاں انہی ورکرز کا ویڈیو بیان جاری ہوا کہ ہم نے ہاسیاں کھیڈاں  کے نام سے واٹس ایپ گروپ بنایاہوا ہے جس میں ہم نے شغل لگانے کے لئے ایسی حرکت کرکے تصویر شیئر کردی تھی کسی شرپسند نے ویوز کی خاطر تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کی ہے کہ مزدوروں کے ساتھ ظلم کیا جارہا ہے ۔ورکرز کے ساتھ زیادتی کے وقوعہ کو حلقہ ایم پی اے عدنان افضل چٹھہ نے فیک نیوز قرار دے دیا۔ اس بارے اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد رب نواز چدھڑ نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ ورکرز کے شغل کو غلط رنگ دیا گیا ہے ظلم زیادتی والی بات بے بنیاد ہے کسی میں جرات نہیں کہ ورکرز کے ساتھ ایسا کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں