دہشت گردی میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ہاتھ ،گورنرسندھ

دہشت گردی میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ہاتھ ،گورنرسندھ

کراچی (این این آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ہاتھ ہے ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

دشمن عناصر ملکی ترقی روکنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانیانِ پاکستان کی اولادیں اس ملک کو بچائیں گی، ہم سب کو متحد ہوکر ملکی معیشت کو بہتر بنانا ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے عائشہ منزل پر علاقہ مکینوں کے ہمراہ سولہویں سحری کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین /وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی بھی موجو د تھے ۔گورنر نے مزید کہا کہ افواجِ پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں گورنر نے کہا کہ 16 سال سے ایک ہی جماعت کی حکومت، نہ سڑکیں بنیں، نہ گلیاں تعمیر ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ فیڈرل بی ایریا کے عوام کو بھی میرا پیغام ہے کہ اگر کوئی تنگ کرے تو کہنا میرا بھائی گورنر ہے ۔ وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم نے عوام کو ایسا گورنر دیا، جو پہلے کبھی نہیں ملا۔ دوسری جانبرشین فیڈریشن کے جہاز کے استقبال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ پاک روس دفاع، تجارت، تعلیم، اور توانائی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، اس ضمن میں پاک روس مشترکہ مشقیں اور باہمی تعاون خطہ میں امن کیلئے نہایت اہم ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں