وفاق اہل سندھ کی رائے کااحترام کرے ،جے یوآئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام (ف) کی مرکزی کال پر ڈسٹرکٹ پریس کلب ملیر میں دریائے سندھ سے کینال نکالنے کے خلاف اور امن و امان کی بحالی کے لیے ۔۔
ڈسٹرکٹ پر یس کلب ملیر میں رہنمائوں ضلعی امیر جماعت مولانا احسان اللہ ٹکروی، جنرل سیکرٹری اجمل شاہ شیرازی، نائب امیر قاری حمداللہ حقانی، مولانا مسعود، ابراہیم حیدری ٹاؤن امیر مولانا نور رحیم، مولانا طارق شام زئی، گڈاپ ٹاؤن کے امیر مولانا عبدالقیوم اور ملیر ٹاؤن کے امیر مولانا مختار احمد کی پریس کانفرنس، اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ سندھ کے عوام نے وفاقی حکومت کی جانب سے دریائے سندھ سے کینال نکالنے والے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے ، پانی پہلے ہی ڈیلٹا تک نہیں پہنچ رہا اوپر سے کینال نکال کر سندھ کی زمینوں کو بنجر بنانے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بھوک، بدحالی اور بیروزگاری میں دھکا دینے کے برابر ہے ، سندھ کی عوام کا کینالوں کے خلاف جدوجہد جاری ہے اور وفاق کو سندھ کے لوگوں کی رائے کا احترام کرنا چاہیے ، ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف تو زرداری صاحب ایوان صدر میں پانی کے منصوبے پر دستخط کرتے ہیں اور دوسری طرف سندھ اسمبلی میں قرارداد پیش کر کے عوام کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے ، کے پی کے ہو، بلوچستان ہو یا سندھ، ہر جگہ امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے ، مسائل بندوق کی نوک کے بجائے مذاکرات سے حل ہونے چاہئیں، امن و امان کو تب ہی یقینی بنایا جا سکتا ہے جب تمام اسٹیک ہولڈرز ایک پیج پر ہوں، امن و امان کو یقینی بنایا جائے اور دریائے سندھ سے کینال نکالنے والے فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے ۔