پنجاب کالج نوشہرہ ورکاں کے زیر اہتمام افطار ڈنر

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )پنجاب گروپ آف کالجز نوشہرہ ورکاں کیمپس نے اپنی شاندار روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پر تکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔۔۔
جس میں ماہرین تعلیم، صحافی اور تجارتی حلقوں سے وابستہ نمایاں شخصیات نے شرکت کی تقریب کے میزبان ڈائریکٹر عظمت علی ملہی اور پرنسپل علی وسیم طور نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پنجاب گروپ آف کالجز جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے علاقہ نوشہرہ ورکاں میں پنجاب کالج کو بہت زیادہ پذیرائی ملی ہے جو پنجاب کالج کے شان دار نتائج اور ہمارے اساتذہ کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔