ری سائیکل مٹیریل کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت

ری سائیکل مٹیریل کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈطارق علی نظامانی کی صدارت میں اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں تمام متعلقہ افسران اور نجی کمپنیز کو ہدایت کی گئی ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی نجی کمپنیزکچرا گھروں سے علیحدہ علیحدہ اٹھانے کے انتظامات کریں اور ری سائیکل مٹیریل کو بحفاظت ہریالی حب ریسائیکل پلانٹ تک پہنچانے کے لئے حکمت عملی مرتب کریں۔ انہوں نے کہاکہ شہریوں کو آگاہی دیں کہ وہ سوکھا کچرا اور گیلا کچرا الگ الگ گھر پر رکھیں اور سالڈ ویسٹ کے عملے کو دیں، انہوں نے مزید کہا کہ کچرے کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے افراد یا گروہ کچرے سے کارآمد اشیاء نکال کرباقی کچرا شہر میں پھینک دیتے ہیں جس کی وجہ سے سالڈ ویسٹ کے عملے کو چیلنجزکا سامنا ہے ، ایسے افراد کے خلاف کارروائی مزید تیز کرنے اور ریسائیکل مٹیریل نکالنے سے روکنے کے لئے بھی پلان مرتب دینے کی ہدایت کی،انہوں نے مزید کہا کہ ری سائیکل مٹیریل کی ہر صورت حفاظت کریں،کمپنیز سپروائزرز اور ڈرائیورز کواس سلسلے میں ٹریننگ دیں کہ وہ جب کچرے کی آمدورفت کریں تو کارآمد کچرا الگ رکھیں اور اس کچرے کو بحفاظت جی ٹی ایس پر موجود ہریالی حب پلانٹ پر بھیجیں ۔انہوں نے مزیدکہا کہ کمپنیز سینیٹری ورکرز کو اپنے پے رول پر رکھیں انکی رجسٹریشن اور مکمل ڈیٹا حاصل کریں ،قابل اور محنتی سپروائزرتعینات کریں۔ اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن غلام عباس میمن اور نجی کمپنیز کے عہدیداران موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں