ڈکیتی وچوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں سے محروم

ڈکیتی وچوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں سے محروم

قصور(نمائندہ دنیا)ڈکیتی، رہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں کی نقدی، موبائل فونز اور موٹر سائیکلوں سے محروم کردیا گیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ الہ آباد کے علاقہ تلونڈی کے قریب محمداحمد سے ڈاکوؤں نے 36ہزار نقدی،موبائل فون ، پولیس تھانہ صدر چونیاں کے علاقہ چک نمبر 37میں ڈاکوؤں نے سلیم سے 30ہزار نقدی ، موبائل فون اور پولیس تھانہ صدر پھول نگر کے علاقہ لوٹے کولسن میں فیکٹری میں گھس کر ڈاکوؤں نے دلشاد احمد سے موبائل فون چھین لیا، بگھیانہ کلاں صدر پتوکی سے ڈاکوؤں نے استخار علی کی موٹرسائیکل چھین لی۔ النور کالونی چونیاں سے محمدابراہیم کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی، اے سی پارک پتوکی سے نامعلوم چور ساہجووال چک 11تحصیل پتوکی کے رہائشی جمیل احمدکی موٹرسائیکل چوری ہو گئی، نتھے خالصہ صدر پتوکی میں نشہ آور چیز پلاکر ساجد علی کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی،پولیس مصروف کارروائی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں