لاہور کیلئے 27 الیکٹرک بسیں چین سے آج کراچی پہنچیں گی

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)لاہور کے لئے 27 الیکٹرک بسیں آج (بدھ) کے روز چین سے کراچی پورٹ پر پہنچیں گی۔ الیکٹرک بسیں تخمینہ شدہ وقت سے 6 روز قبل ہی پہنچ رہی ہیں۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کراچی پورٹ سے بسوں کی وصولی کے عمل کو مکمل کرائیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ کراچی سے سات روز میں بسیں لاہور پہنچیں گی۔لاہور میں تقریب رونمائی کے بعد الیکٹرک بسوں کو شہر کے دو روٹس پر آپریشنل کردیا جائے گا۔ ایک بس کی لاگت 8 کروڑ 80 لاکھ روپے ہے ،فی الحال 2ارب 46 کروڑ لاگت سے 27 بسیں چلیں گی۔