آؤٹ سورس ہونیوالے سکولوں کے اساتذہ کو تبادلوں کی اجازت

 آؤٹ سورس ہونیوالے سکولوں  کے اساتذہ کو تبادلوں کی اجازت

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)آؤٹ سورس ہونے والے سکولوں کے اساتذہ کو تبادلے کی اجازت دی جائے گی ،ڈسپلیس ہونے والے اساتذہ کو ان گھروں کے قریبی سکولوں میں تعینات کیا جائے گا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے تبادلوں کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔ ابتدائی طور پر 9 ہزار سے زائد سکولوں کے اساتذہ کو آپشن دیا جائے گا۔اساتذہ کو ان کے علاقے میں قریبی سکولوں میں تبادلے کی آپشن دی جائے گی ۔رواں ماہ یا اگلے ماہ کے شروع میں سکول انفارمیشن سسٹم پر درخواستیں موصول کی جائیں گی ۔ہزاروں اساتذہ سکول آؤٹ سورس ہونے کی وجہ سے ڈسپلیس ہوئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں