ٹریفک چالان کے جعلی ایس ایم ا یس دکھانے والا ڈرائیور گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک پولیس کو بیوقوف بنانے کی کوشش ناکام کر دی گئی، چالان کے جعلی ایس ایم یس دکھانے والا ڈرائیور گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
ترجمان کے مطابق گڑھی شاہو کے علاقے میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ٹریفک وارڈن نے ٹرک کو روکا، ڈرائیور نے پہلے سے جمع کر ایا ہوا چالان میسج دکھادیا جو پرائیویٹ نمبر سے بھیجا گیا تھا، وارڈن نے تصدیق کرنے پر ٹرک ڈرائیور کی جعل سازی پکڑ لی۔