8 غیرقانونی شکاری گرفتار ،تیتر اور مرغابیاں برآمد

8 غیرقانونی شکاری گرفتار ،تیتر اور مرغابیاں برآمد

لاہور(لیڈی رپورٹر)جھنگ، چنیوٹ، قصور، تونسہ بیراج اور مظفر گڑھ سے مرغابی کے غیرقانونی شکارمیں مشغول 8شکاری رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے 5شکاریوں کو ایک لاکھ سے زائد جرمانہ کیساتھ مزید کارروائی شروع کردی گئی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تر جمان کے مطابق اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر جھنگ محمد اکرم شاہد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جھنگ اور چنیوٹ کے مختلف مقامات سے مرغابی کے غیرقانونی شکار میں مشغول 3شکاریوں کو گرفتار کرکے انہیں 70ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ جبکہ ناجائز قبضہ تیترپر ایک ملزم کو 10ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ عائد کیا،کوٹ رادھا کشن کے علاقہ سے مرغابی کے ایک غیرقانونی شکاری کو گرفتار کرکے 30ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کیا گیا۔وائلڈلائف سٹاف مظفر گڑھ اور تونسہ نے مرغابی کے غیرقانونی شکاریوں کا تعاقب کرکے ایک ملزم گرفتار کرکے 4بندوقیں ، ایک ڈبل بیرل ،2سنگل بیرل ، ایک ریپیٹر،12کارتوس ،3خول ،10ڈیکائے اور 2ذبح شدہ مرغابیاں برآمد کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں