24گھنٹے کے دوران 26ہزار 498 افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری

 24گھنٹے کے دوران 26ہزار 498  افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس نے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے 24 گھنٹوں کے دوران 26 ہزار 498 افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے اور 32 ہزار 982 گاڑیوں کے چالان ،ایک کروڑ 80 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 

ترجمان کے مطابق پنجاب پولیس نے گزشتہ روز دھواں چھوڑنے والی 951 گاڑیوں کے چالان، 115 گاڑیاں تھانوں میں بند کر دیں۔ایک ہفتے کے دوران ایک لاکھ 59 ہزار سے زائد افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں