آن لائن خریداری کا جھانسہ دینے والا گروہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جدید سرویلنس سسٹم کی مدد سے لاہور کے علاقے تھانہ وحدت کالونی میں آن لائن خریداری کا جھانسہ دینے والے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک شہری نے اپنا قیمتی موبائل فون فروخت کرنے کے لیے آن لائن اشتہار دیا، جس پر ملزمان نے رابطہ کیا اور موبائل خریدنے کے بہانے اس کے دیے گئے پتہ پر پہنچ گئے ۔ ملزمان نے جعلی آن لائن ٹرانزیکشن کا دعویٰ کرتے ہوئے شہری کو قریبی اے ٹی ایم جا کر رقم چیک کرنے کا کہااور اسی دوران وہ موبائل فون لے کر فرار ہو گئے۔