سنگین حالات کے باوجود حکمران سنجیدہ نہیں:جے یو آئی

لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جمعیت علمائے اسلام (ف)سٹی لاہور محمد افضل خان، جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ، سالار مولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد۔۔۔
صدر لائرز فورم لاہور محمد ہاشم تہامی ، صدر لائرز فورم سٹی لاہور فیضان شجاع بٹ ، اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا سنگین حالات کے باوجود حکمران سنجیدہ نہیں ہیں، ملک اس وقت آگ اور خون کی لپیٹ میں ہے اور قوم شدید کرب اور صدمے سے دوچار ہے۔ معصوم جانوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے دہشت گرد نہ صرف مسلمان بلکہ انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں۔