سرکاری کالجز: 7اپریل سے پری فرسٹ ایئرکلاسزکی ہدایت

لاہور(خبر نگار)سرکاری کالجز میں داخلے بڑھانے کے لیے وقت سے پہلے کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ ۔ 7 اپریل سے نویں جماعت کے نمبروں کی بنیاد پر داخلے اور پری فرسٹ ایئر کلاسز شروع کی جائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری کالجز نے مقررہ وقت سے پہلے کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔سرکاری کالجز میں بھی پری فرسٹ ائیر کلاسز لگانے کا فیصلہ کالجز میں زیادہ سے زیادہ داخلوں کے لیے فیصلہ کرلیا گیا ۔7 اپریل سے سرکاری کالجز میں پری فرسٹ ایئر کلاسز کا اجرا کرنے کی ہدایت کی ہے ۔تمام کالجز کے سربراہان کو خصوصی ہدایت ۔نویں جماعت کے نمبروں کی بنیاد پر داخلے کیے جائیں ۔داخلوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال سمیت روایتی طریقوں کو اپنایا جائے ۔ سرکاری کالجز میں داخلوں کے لیے کمیونٹی سے رابط کیا جائے ۔ سکولوں کے سربراہان کو بھی پیغام بھجوایا جائے ۔کالجز میں ماہانہ ٹیسٹ سسٹم کا اجرا کیا جائے ۔ٹیسٹوں کا ریکارڈ بھی رکھا جائے ۔ لاہور بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات جاری ہیں اور جون میں نتائج کا اعلان متوقع ہے ۔