ای او بی آئی سے رجسٹرڈ ورکرز کی پنشن 3سال سے نہ بڑھ سکی

ای او بی آئی سے رجسٹرڈ ورکرز کی پنشن 3سال سے نہ بڑھ سکی

لاہور(عاطف پرویز سے)ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ سے رجسٹرڈ ریٹائرڈ ورکرز کی پنشن میں تین سال سے اضافہ نہ ہوسکا۔ ملک بھر کے چھ لاکھ ریٹائرڈ ورکرز پریشان، ادارے کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس گزشتہ آٹھ ماہ سے نہ ہوا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 جس سے ادارے سے متعلق اہم فیصلہ سازی التوا کا شکار ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ای او بی آئی سے رجسٹرڈ ریٹائرڈ ورکرز رل گئے ۔ تین سال بعد بھی پنشن میں اضافہ نہ ہوا ۔ دوہزار 22 میں پنشن کو 85 سو سے 10 ہزار کیا گیا ،ملک بھر میں چھ لاکھ پنشنرز تین سالوں سے اضافے کے منتظر ہیں ۔ آٹھ ماہ سے ای او بی آئی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس نہ ہوا ۔ میٹنگ نہ ہونے سے پنشن میں اضافے سمیت ادارے کے دیگر امور سے متعلق فیصلے التوا کا شکار ہیں۔ رواں سال بورڈ کے ملازمین اور افسران کی تنخواہوں میں اضافہ بھی نہ ہوا ۔ جس کی وجہ سے ملازمین بھی پریشان ہیں ،ای او بی آئی فیڈریشن پاکستان کے صدر محمد عطا کا کہنا ہے کہ بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ بہت ضروری ہے ۔ اب پرسوں میٹنگ ہونے جا رہی ہے جس میں پنشن میں اضافے کی منظوری متوقع ہے ۔ 15 اور 20 فیصد اضافے کی دو تجاویز بورڈ کے سامنے پیش کی جائیں گی، ای او بی آئی نے ورکرز کی پنشن میں سٹرکچرل تبدیلی کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں