ڈی پی آئی سیکنڈری کی غفلت، اساتذہ ترقیوں سے محروم

لاہور(خبرنگار)ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن سیکنڈری کی غفلت سے اساتذہ پروموشنز سے محروم رہ گئے۔ سیٹیں خالی ہونے کے باوجود ڈی پی آئی آفس نے کیسز پروموشنز کے لیے نہ بھجوائے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی آئی سیکنڈری کی غفلت سے سینکڑوں اساتذہ پروموشنز سے محروم رہ گئے ،سینئر اساتذہ کو گریڈ 20 میں ترقی دی جانی ہے ۔کل صوبائی سلیکشن بورڈ کا اجلاس ہونا ہے ۔ پنجاب کے سرکاری سکولوں میں گریڈ بیس کی 90 فیصد سیٹیں خالی ہیں ۔فی میل اساتذہ کی 40 فیصد سیٹیں خالی ہیں ۔خالی سیٹیں ہونے کے باوجود ڈی پی آئی آفس نے کیسز پروموشنز کے لیے نہ بھجوائے ۔اساتذہ بغیر پروموشن کے ریٹائرڈ ہونے لگے ہیں۔ کل کے اجلاس میں کالجز کے اساتذہ کی پروموشن کیسز کا فیصلہ ہوگا ،سرکاری کالجز کے 1 سو 27 کیسز پر فیصلہ ہوگا۔