مختلف مقامات سے 5 منشیات فروش گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر) گلشن راوی پولیس نے 4 منشیات فروش گرفتار کرلئے ۔
ترجمان کے مطابق پولیس نے گلشن راوی کی گلیوں، بازاروں میں منشیات فروخت کرتے ہوئے ملزموں مغیث،بابر،اللہ بخش اورکاشف کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 4کلو 480 گرام چرس برآمد کر لی۔علاوہ ازیں نشتر کالونی پولیس نے پولٹری خام مال کی آڑ میں شراب فروشی میں ملوث ملزم گرفتارکر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ملزم صفدر سے 100بوتل شراب برآمد ہوئی۔