وفاقی وزیر رانا مبشر اقبال کی کھلی کچہری عوامی مسائل کے حل کی یقین دہانی

وفاقی وزیر رانا مبشر اقبال کی کھلی کچہری  عوامی مسائل کے حل کی یقین دہانی

لاہور (سپیشل رپورٹر) وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز رانا مبشر اقبال نے اپنے ڈیرے پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 جس میں ایم پی اے رانا راشد منہاس، ایم پی اے میاں عمران جاوید اور مسلم لیگ (ن) کے سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی۔ عوام نے کھلی کچہری میں پانی، بجلی، گیس، سیوریج، سڑکوں کی تعمیر اور دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق شکایات پیش کیں۔ رانا مبشر اقبال نے عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں