اسرائیل مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا :رانا شفیق

اسرائیل مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا :رانا شفیق

وہاڑی(خبرنگار ،نمائندہ خصوصی، نمائندہ دنیا ) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری رانا شفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ \\\"پاکستان کا بچہ بچہ فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ کھڑا ہے ۔ رمضان المبارک کے دوران اسرائیل کی جانب سے نہتے مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، جو ناقابل برداشت ہیں انہوں نے مسلم ممالک کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ہوش کے ناخن لیں اور فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لیے عملی اقدامات کریں۔ تاجر رہنما شیخ عبد الرحمن نے کہا کہ عالمی برادری، بالخصوص اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ، جو انسانی حقوق کے دوہرے معیار کو بے نقاب کرتی ہے اس موقع پر سٹی صدر محمد فیصل حسن ،چاچا محمد عمران ،قاری مشیر احمد ،محمد احمد ،مختار احمد بھٹی سمیت شہریوں اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی احتجاج کے دوران مظاہرین نے اسرائیل اور اس کے حامی ممالک کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اسرائیلی جارحیت کو روکے اور فلسطینی عوام کو ان کے حقوق دلائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں