عید پر 220میپکو دفاترمیں عملہ ڈیوٹی سرانجام دیگا

عید پر 220میپکو دفاترمیں عملہ ڈیوٹی سرانجام دیگا

ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد نے کہا ہے کہ عیدالفطر کی تعطیلات۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 میں بجلی کی تسلسل کے ساتھ فراہمی اور صارفین کی شکایات کے بروقت اندراج و ازالے کے لئے میپکو ہیڈ کوارٹر سمیت ریجن بھر کے 220سے زائد دفاتر میں افسر و سٹاف خدمات سرانجام دیں گے ۔ میپکو ہیڈ کوارٹر کے پاور ڈسٹری بیوشن سنٹر میں 31مارچ سے 2اپریل تک گریڈ 20کے افسر 12،12گھنٹے خدمات سرانجام دیں گے جبکہ6آن لائن کسٹمر فیسیلی ٹیشن سنٹرز، 9 آپریشن سرکلوں ، 46آپریشن ڈویژنوں ، 150 آپریشن سب ڈویژنوں ، 127 گرڈ اسٹیشنوں، 9ریجنل و فیلڈ سٹورز، 2جی ایس او سرکلوں، کنسٹرکشن /جی ایس سی دفاتر میں سینکڑوں میپکو اہلکار صارفین عیدالفطر کی چھٹیوں میں سروسز فراہم کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میپکو اہلکار عیدالفطر میں فیلڈ میں ڈیوٹیا ں حفاظت کے ساتھ سرانجام دیں ۔ تمام لائن سپرنٹنڈنٹس اور لائن سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کام کے دوران حفاظتی اقدامات کو اپنانا ضروری ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں