اغوا ،اقدام قتل کے مقدمہ میںمطلوب ملزم گرفتار

ملتان(کرائم رپورٹر )پولیس تھانہ مظفر آباد نے اغواء اور اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔۔
گرفتار ملزموں میں افضل اور شوکت شامل ہیں ۔ ملزموں نے محمد طارق کو اپنے بھائی کے مقدمہ میں پیروی کرنے پر اغواء کر کے قتل کرنے کی کوشش کی جس دوران ملزموں نے اس کے بھائی کو حبس بے جا میں رکھ کر زدو کوب کیا تھا۔ملزموں نے طارق کو اور اس کی بھابھی کو مقدمہ کی پیروی کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں ۔وقوعہ کی اطلاع پر مظفر آباد پولیس نے بروقت مقدمہ درج کر کے کارروائی پولیس شروع کر دی اور ملوث مرکزی ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔ایس پی کینٹ کائنات اظہر کی زیر نگرانی ڈی ایس پی مظفر آباد بشیر احمد ہراج کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ مظفر آباد محمد رمضان گل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزموں کو گرفتار کیا۔ ملزموں کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔