صنعت زار میانوالی میں فیبرک پرنٹنگ کلاس کا آغاز

صنعت زار میانوالی میں  فیبرک پرنٹنگ کلاس کا آغاز

میانوالی (نامہ نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر)حکومت پنجاب کی جانب سے گھریلو صنعت کے فروغ کیلئے صنعت زار میانوالی میں فیبرک پرنٹنگ کلاس کا آغاز کر دیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

فیبرک پرنٹنگ کلاس کا افتتاح ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سرگودھا میڈم شاکرہ نورین نے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر خضر حیات خان، منیجر صنعت زار فاطمہ احمد بھی موجود تھی۔ ڈویژنل ڈائریکٹر کو صنعت زار میانوالی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا۔ انھوں نے صنعت زار میں طالبات کی جانب سے تیار کردہ ملبوسات اور مصنوعات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر منیجر صنعت زار فاطمہ احمد نے ڈویژنل ڈائریکٹر کو صنعت زار کے مختلف کورسسز اور طالبات کو فراہم کردہ سہولیات سے متعلق بریفنگ دی۔ ڈویژنل ڈائریکٹر نے صنعت زار کی کارگردگی اور ادارے کے تمام لوگوں کی کاوشوں کو سراہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں