حکومت نے عوام پر مہنگائی کے پہاڑ گرا دیئے ، عامر محمود چیمہ

حکومت نے عوام پر مہنگائی کے  پہاڑ گرا دیئے ، عامر محمود چیمہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) حکومت نے عوام پر مہنگائی کے پہاڑ گرا دیئے ہیں اتنی مہنگائی پاکستان کی تاریخ میں آج تک نہیں ہوئی ۔

جس قدر مہنگائی اس حکومت نے عوام کیلئے پیدا کردی ہے نااہل حکومت کی وجہ سے عوام مسائل میں گھیر چکے ہیں عوام سے جینے کا حق چھیننے کیلئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ،سابق ٹکٹ ہولڈر جماعت اسلامی عامر محمود چیمہ نے کہا کہ پاکستان کی ناکام ترین حکومت کی وجہ سے رشوت’ مہنگائی جیسے مسائل عوام کو پلیٹ میں رکھ کر پیش کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے عوام پستی کی جانب گامزن ہیں جس قدر معیشت کو نقصان اس حکومت نے پہنچایا ہے آج تک ایسا نہیں ہوا عوام اس حکومت سے تنگ آچکے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں