ڈپٹی کمشنر کے بیکریوں اور نان بائی کی دکانوں پر چھاپے

 ڈپٹی کمشنر کے بیکریوں اور نان بائی کی دکانوں پر چھاپے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان پرائس میکنزم پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے خود فیلڈ میں موجود ، بیکریوں اور نان بائی کی دکانوں کا معائینہ۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 مقررہ قمیتوں پر عملدرآمد نہ کرنے پر تین بیکریاں اور ایک نان بائی کی دکان سیل،ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے اتوار کی شام مختلف علاقوں میں قائم بیکریوں اور نان بائی کی دکانوں کا معائینہ کیا اور سرکاری نرخوں پر بیکری آئٹمز اور نان و روٹی کی قیمتوں کو چیک کیا۔ انہوں نے بیکریوں اور نان بائی کی دکانوں پر ریٹ لسٹوں اور روٹی و نان کے وزن کو بھی چیک کیا اور صارفین سے ملاقات کرکے پرائس میکنزم بارے آگاہی لی اور زائد وصولی پر تین بیکریاں اور نان بائی کی دکانوں کو سیل کروا دیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وڑن کے تحت بیکری آئٹمز اور روٹی کی مقررہ قیمتوں پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے اور احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے دکانداروں کو بھاری جرمانے ، کاروباری مراکز سیل اور ان کے خلاف ایف آئی آرز بھی درج کروائی جا رہی ہیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر آمنہ احسان تارڈ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں