بھیرہ پولیس کی بڑی کارروائی، 30 لاکھ کا مسروقہ مال برآ مد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)تھانہ بھیرہ پولیس کی بڑی کارروائی، 30لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔۔۔
بتایا جاتا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر ایس ایچ او بھیرہ انسپکٹر ارباب طفیل نے ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارر وائی کرتے ہوئے چوری و رہزنی میں ملوث عمران عرف مانو گینگ کو گرفتارکر لیا، گرفتار گینگ کے قبضہ سے 29 لاکھ 72 ہزار 500 روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا، برآمدہ مال مسروقہ میں پک اپ، 8 موٹر سائیکل، بھینس اور گھریلو سامان شامل ہے ، گرفتار ملزمان محمد عمران، حامد علی اور احمد خان شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا پسٹل 30 بور اور بندوق 12 بور بھی برآمد کر لی گئی، برآمدہ مال مسروقہ بعد از قانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کیا جائے گا، اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف کا کہنا ہے کہ سرگودھا پولیس جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہر لمحہ کوشاں رہے گی۔