اربوں روپے کے فنڈز جاری ہونے کے باوجود سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات کا فقدان

اربوں روپے کے فنڈز جاری ہونے کے باوجود سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات کا فقدان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)حکومت کی جانب سے اربوں روپے کے فنڈز جاری ہونے ،ادویات کی بھار ی خریداری کے باوجود سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات کے فقدان اورمریضوں کیلئے پرائیویٹ طور پر ادویات کی خریداری سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن کر رہ گئی ہے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

شہریوں کا کہنا ہے کہ لیگی دور حکومت میں کروڑوں روپے کے فنڈز جاری ہونے کے باوجود بیشتر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں، آر ایچ سیز اور بنیادی مراکز صحت میں طبی سہولیات کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے ،ادویات کی فراہمی کے باوجود قلت کو جواز بنا کر مریضوں اور ان کے لواحقین کو باہر میڈیکل سٹوروں سے مہنگی ادویات خریدنے پر مجبور کیا جاتا ہے ،آپریشن، انڈور،آؤٹ ڈور اور یہاں تک کے ایمرجنسیز میں فراہم کی جانیوالی سرکاری ادویات مریضوں کی پہنچ سے دور ہیں، جبکہ مذکورہ ہسپتالوں میں مختلف اقسام کے ٹیسٹ صرف سرکاری اوقات کار میں ہوتے ہیں، اسی طرح ٹی ایچ کیوز، آر ایچ سیز اور بنیادی مراکز صحت سے مریضوں کو ریفر کرنے کے رجحان پر قابو نہیں پایا جا سکا، معمولی مرض میں بھی مریض سے جان چھڑانے کیلئے انہیں ڈی ایچ کیوسرگودھا، فیصل آباد یا لاہور ریفر کردیا جاتا ہے ، اس حوالے سے کام میں دلچسپی نہ لینے والے ڈاکٹرز و عملہ کے ساتھ ساتھ ہیلتھ اتھارٹی کے افسروں کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں