مغلپورہ میں بیوی ، برادرنسبتی، بچہ فائرنگ سے زخمی

مغلپورہ میں بیوی ، برادرنسبتی، بچہ فائرنگ سے زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ کے بروقت ریسپانس سے جانی نقصان کا اندیشہ ٹل گیا،مغلپورہ میں گھریلو ناچاقی پر بیوی،سالے اور 6 سالہ بچے کو فائرنگ سے زخمی کرنیوالا ملزم کوگرفتار کرلیا گیا۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن کو کال موصول ہوئی کہ ایک شخص نے فائرنگ سے بیوی،بچے اور سالے کو فائرنگ سے زخمی کردیا ہے ۔ڈولفن ٹیم فوری ریسپانس کرتے ہوئے موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کوگرفتار کرلیا ،ملزم کی فائرنگ سے شمائلہ، خرم اور عثمان زخمی ہوگیا، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا،ملزم چاند عرف بیلا کے قبضہ سے پستول برآمد کرکے مزید کارروائی کیلئے تھانہ مغلپورہ کے حوالے کر دیا،ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد نے ڈولفن ٹیم کو بروقت ریسپانس کرنے پر شاباش دی ،ان کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر ڈولفن اپنی خوشیاں قربان کرکے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنارہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں